ہڑتال سے مسئلے حل نہیں ہوتے ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہرام خان ترکئی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 16:25

صوابی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے انصاف ڈاکٹرز فورم ، ینگ ڈاکٹرز فورم اور دیگر فورم کا ہڑتال نہ کر نے پر اور غریب مریضوں کا ساتھ دینے پر شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال سے مسئلے حل نہیں ہو تے اس سے غریب مریضوں کو بہت ذیادہ مشکلات پڑتی ہے جس کا اندازہ صر ف وہی غریب ہی لگا سکتاہے جس پر گزرتی ہے اس لیے ہڑتال کر نا کسی مسئلے کا حل نہیں اور ہڑتال بھی وہ ڈاکٹرز کمیونٹی کرتے ہیں جو ایک پڑھے لکھے لوگ ہے اس لیے اگر کو ئی بھی مسائل درپیش ہے تو آئیں بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کی جاسکتی ہیں کیونکہ ہم لوگ مریضوں اور ڈاکٹرز کمیونٹی دو نوں کی بہتری کے لیے آئے ہیں آج ہمارے ہسپتالوں کی یہ حالت ہیں کہ کو ئی وہاں جانا پسند نہیں کرتا ہم سب نے مل کر اس ابتر نظام کو ٹھیک کر نا ہے اس لیے جس فورم کو اعتراض ہے جس ایشو پر اس پر بات چیت کر نے کو تیا ر ہو ں بہت جلد ایک بہترین ایکٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج تک کسی بھی ڈاکٹرز نے کسی مریض کے لیے احتجاج نہیں کیا جس سے اس کا پوری عمر واسط پڑتا ہے لیکن ہمارے سادہ لو ح پختون ہسپتالوں کے چکر لگا لگا کر اپنی ساری جمع پونجی ختم کر لیتے ہیں مگر اس کا مرض ٹھیک نہیں ہو تا اس لئے ہم ایک بہتری سسٹم متعارف کر وا رہے ہیں جس سے ہسپتالوں میں بہتری آئیگی۔