گوجرہ ، عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار ،شہر بھر میں گندی چربی سے تیا ر گھی ،فروخت ہونے لگا

انتظامیہ نے چپ سادھ لی، ڈی ڈی او ہیلتھ مک مکا کر کے شہریوں میں موت بانٹنے والے درندوں سے ساز باز حلقوں کا فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 13 دسمبر 2014 18:24

گوجرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار شہر بھر میں گندی چربی سے تیا ر گھی ،فروخت ہونے لگا انتظامیہ نے چپ سادھ لی ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اصغر مک مکا کر کے شہریوں میں موت بانٹنے والے درندوں سے ساز باز حلقوں کا فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل بھر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار نام نہاد عطائی ادویات کے نام پر شہریوں میں موت بانٹنے لگے میڈیکل سٹوروں پر جعلی ادویات سرعام فروخت ہونے لگیں اور شہر بھر میں گندی مردار چربی سے تیار گھی فروخت ہونے لگا انتظامیہ خاموش جبکہ ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اصضر نے سر عام موت فروخت کرنے والوں سے مک مکا کر کے آنکھیں بند کر لیں ۔

شہریوں کے مطابق سرعام موت بانٹنے والوں کے ساتھ موصوف کے براہ راست روابط ہیں جس سے عطائیوں اور جعلی گھی تیار کرنے والوں کا اپنا دھندہ چلانے میں دقت محوس نہیں ہوتی ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس اور اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔