راولپنڈی، " فیملی پلاننگ ویک " 15 دسمبر سے 20 دسمبر تک منایا جائے گا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 22:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء)سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب ملک آفتاب احمد اعوان کی ہدایات پر لوگوں میں چھوٹے کنبے کا شعور بیدار کرنے کے لیئے" فیملی پلاننگ ویک " 15 دسمبر سے 20 دسمبر تک منایا جائے گا․ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راولپنڈی شیریں سخن نے بتایا کہ (یو این ایف پی( کے تعاون سے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح راولپنڈی ضلع کی تحصیلوں میں مختلف نوعیت کی تقریبات منعقد ہوں گی ․ تفصیلات کے مطابق 15 دسمبر کو راولپنڈی ,․گوجرخان , ٹیکسلا اور کہوٹہ میں واکس, ریلیاں , فری میڈیکل کیمپ سماجی کارکنو ں کے اجلاس اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے آگاہی سیمینار منعقد ہوں گے ․ اسی طرح یہ مقابلے 16 دسمبر کو راولپنڈی , گوجرخان , کہوٹہ اور ٹیکسلا میں منعقد ہوں گے ․ 17 دسمبر کو یہ تقریبات مری , کوٹلی ستیاں, راولپنڈی اور گوجر خان میں ہوں گی ․ 18 دسمبر کو کوٹلی ستیاں, مری , کہوٹہ راولپنڈی , 19 دسمبر کو ٹیکسلا, کہوٹہ , مری , راولپنڈی میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ․20 دسمبر کو کہوٹہ میں موٹر سائیکل ریلی ہو گی اور ٹیکسلا میں بھی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایونٹ منعقد کیے جائیں گے․20دسمبر کو راولپنڈی میں ریلی منعقد ہو گی ․ شیریں سخن نے بتایا کہ ان تقریبات کے انعقاد کا مقصد عوامی سطح پر ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شریک کرنا ہے تاکہ چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان کے پیغام کو عام کیا جائے اور محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے ۔