راولپنڈی ،سول ہسپتال میں گیس لیکج کے باعث بھڑکنے والی آگ سے ڈسپنسرخاتون سمیت 2افراد جھلس گئے

ہفتہ 13 دسمبر 2014 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) سول ہسپتال راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث بھڑکنے والی آگ سے ہسپتال میں بطور ڈسپنسرکام کرنے والی خاتون سمیت 2افراد جھلس گئے اطلاعات کے مطابق سول ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈکے ڈریسنگ روم میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب یہاں موجود عملے نے ہیٹر جلانے کے لئے آگ جلائی گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے مسماة (س) اور نثار کی ٹانگیں بری طرح جھلس گئیں آگ سے متاثر ہونے والے دونوں ملازمین یہاں بطور ڈسپنسر کام کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :