طاہر القادری کی انجیو گرافی تسلی بخش نہیں ،2والو جزوی طور پر بلاک ہیں،

مزید ٹیسٹ ہونگے اور علاج جاری رہے گا،ترجمان عوامی تحریک

ہفتہ 13 دسمبر 2014 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی انجیو گرافی تسلی بخش نہیں ہے،2والو جزوی طور پر بلاک ہیں،مزید ٹیسٹ ہونگے اور علاج جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 6ماہ مکمل ہونے پر 17دسمبر کو شروع ہونے والے احتجاج سے براہ راست خطاب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تا ہم فی الحال ڈاکٹرزانہیں اس کی اجازت نہیں دے رہے اور ان کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ہر طرح کے دباؤ اور مشتقت طلب سرگرمیوں سے اجتناب کریں ۔

متعلقہ عنوان :