سوات،پولیو کے دو کیس ،تحصیل چارباغ میں 23500قطرے پلائے گئے

ہفتہ 13 دسمبر 2014 23:05

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء ) سوات میں پولیو کے دو کیس سامنے آنے کے بعد تحصیل چارباغ میں ہفتے کے دوران 23500بچوں میں پولیو قطرے پلائے گئے جبکہ 10300گھر وں میں پولیو مہم چلا یا گیا ،اس کے علاوہ 15اور 18 دسمبر کو بھی ایکسٹر اپولیو مہم چلانے کا اعلان ،عوام سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل چارباغ انتظامیہ، بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کو جیل بھیج دیا جائے گا پولیو مہم میں کوتاہی بارداشت نہیں کرینگے اگر کوئی بھی ورکر غفلت کا مرتکب ہوا تو اُن کے خلاف سخت ایکشن لیا جایگا ،اے سی چارباغ کی آزادی و خبر کا ر سے گفتگو ،تفصیلات کے مطابق سوات میں پولیو کے دو کیس سامنے آنے کے بعد خصوصی طور پر تحصیل چارباغ میں پولیو مہم شروع کردیا گیا تھا مہم میں ایک ہفتے کے دروان 23500بچوں میں پولیو قطرے پلا ئے گئے ہیں جبکہ مہم کے دوان 10300گھروں میں پولیو مہم چلا یا گیا ہے س کے علاوہ 15اور 18 دسمبر کو بھی ایکسٹر اپولیو مہم چلانے کا اعلان چارباغ انتظامیہ نے عوام سے اس خسوصی پولیو مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے اسسٹنٹ کمشنر چارباغ عمران حسین رانجا نے آزادی وخبر کار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے مختلف علاقوں میں یہ پولیو مہم خصوصی طور پر اس لیے چلا یا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں خوازاخیلہ میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے افراد کو جیل بھجوا دیا جائگا پولیو مہم کے دوان غفلت برادشت نہیں ہوگی اگر کوئی بھی پولیو ورکر غفلت کا مرتکب ہوا تو اُن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی پولیو ورکز مہم کو کامیاب بنانے کیلئے گھر گھر جاکر بچوں میں پولیو کے قطرے پلا ئیے کوئی بھی بچہ پولیو قطروں کے بغیر نہ رہ جائے انشاء اللہ ہمارا عظم ہے کہ سوات اور خصوصی طور پر تحصیل چارباغ کو پویو سے پاک کرکے دم لینگے ۔

متعلقہ عنوان :