پولیو کے مزید 4 کیسزسامنے آ ئے ہیں ،رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 280 ہو گئی ،

سوات میں 13 ماہ کے بچے ریحان، جنوبی وزیرستان ایجنسی میں عید گل اور خیبر ایجنسی میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ہفتہ 13 دسمبر 2014 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) ملک میں پولیو کے مزید 4 کیسزسامنے آ ئے ہیں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 280 ہوچکی ہے۔۔وزیراعظم پولیو سیل کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ سوات میں 13 ماہ کے بچے ریحان، جنوبی وزیرستان ایجنسی میں عید گل اور خیبر ایجنسی میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

پولیو سیل کے مطابق 2014 میں فاٹا میں پولیو کے 172، خیبر پختونخوا میں 61، سندھ 27 ، بلوچستان میں 17 اور پنجاب میں پولیو کے 3 کیسز سامنے آئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان میں 2005 میں صرف 28 پولیو کیس رپورٹ ہوئے تھے 2011 تک یہ تعداد بڑھ کر 198 ہو گئی جبکہ 2012 میں 52 اور 2013 میں 72 پولیو کیسز کا اندراج ہوا تھا۔سرکاری حکام نے بتایا کہ ہزاروں بچے ایسے ہیں جو کہ پولیو ویکسین لینے سے ہر سال محروم رہ جاتے ہیں جن میں ملک کے مختلف حصوں میں امن عامہ کی خراب صورتحال اور بعض اوقات خاندان کے افراد کی جانب سے انکار سبب بنتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس پاکستان میں سب سے زیادہ 280کیسز سامنے ا?ئے ہیں جبکہ افغانستان میں24، نائیجیریا میں 6، صومالیہ میں 5، عراق میں 2، کیمرون میں 5، شام میں ایک اور کینیا میں ایک کیس سامنے ا?ئے ہیں۔