تھرپارکرمیں موت کارقص جاری ہے ہفتہ کو مزید4ماؤں کی گودیں اجڑگئیں

ہفتہ 13 دسمبر 2014 23:14

تھرپارکرمیں موت کارقص جاری ہے ہفتہ کو مزید4ماؤں کی گودیں اجڑگئیں

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء)تھرپارکرمیں موت کارقص جاری ہے ہفتہ کو مزید4ماؤں کی گودیں اجڑگئیں،رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد52ہوگئی ہے اس کے باوجود بھی حکومت اور انتظامیہ غفلت بھری نیند سے جاگنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھر کے ہیڈ کوارٹر مٹھی میں غذائی قلت کا شکار 2بچے موت کی ابدی نیند سو گئے۔ اسلام کوٹ میں 10 دن کا بچہ جبکہ ڈیپلوکے گاؤں میں غذائی قلت کے باعث 3 دن کا بچہ انتقال کرگیا۔ جس کے بعد صرف رواں ماہ قحط کا شکار ہوکر اپنی جان گنوانے والوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔