ورلڈ کپ کیلئے متوازن سکواڈ تشکیل دینے میں مشکلات کا سامنا ہے  وقار یونس

سعید کے بعد حفیظ کی بولنگ پربھی پابندی سے مسائل ہوئے  وہا ب ریاض صحتیاب ہوئے تو عمر گل اور بلاول بھٹی انجرڈ ہوگئے میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 دسمبر 2014 11:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کیلئے متوازن سکواڈ تشکیل دینے میں مشکلات کا سامنا ہے سعید کے بعد حفیظ کی بولنگ پربھی پابندی سے مسائل ہوئے  وہا ب ریاض صحتیاب ہوئے تو عمر گل اور بلاول بھٹی انجرڈ ہوگئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ وقار یونس نے تسلیم کیا کہ ورلڈ کپ کیلئے متوازن اسکواڈ تشکیل دینے میں مشکلات کا سامنا ہے، سعید کے بعد حفیظ کی بولنگ پر بھی پابندی سے مسائل ہوئے، انجریز نے پہلے جنید خان کی خدمات سے محروم کیا، وہاب ریاض صحتیابی کے بعد واپس آئے تو عمرگل اور بلاول بھٹی انجرڈ ہوگئے اسی وجہ سے بولنگ کا کمبی نیشن نہیں بن پا رہا، طویل ٹورز میں ایسی پریشانیاں سامنے آتی ہیں پوری کوشش کرینگے کہ ان مسائل پر قابو پانے کے بعد میگا ایونٹ کی مہم کا آغاز کریں، انھوں نے کہا کہ شارجہ میں ہماری بیٹنگ لائن ایک اچھی پچ پر ہدف سے کم اسکور کرپائی، بولرز نے بھی لائن اور لینتھ سے ہٹ کر بولنگ کرتے ہوئے کیویز کیلئے فتح کا سفر آسان کردیا، کوشش ہوگی کہ اگلے میچ میں ان خامیوں پر قابوپاکر سیریز میں برتری حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :