شوگر ملز مالکان کے لئے کر یشنگ کا مطلوبہ ٹارگٹ کا حصول ناممکن

گنے کی قیمت کم پنجاب کے کاشتکاروں نے گڑ اور شکر کے ساتھ ساتھ دیسی کھنڈ بنانا شروع کر دی

اتوار 14 دسمبر 2014 13:37

شوگر ملز مالکان کے لئے کر یشنگ کا مطلوبہ ٹارگٹ کا حصول ناممکن

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) شوگر ملز مالکان کے لئے کر یشنگ کا مطلوبہ ٹارگٹ کا حصول ناممکن ۔گنے کی قیمت کم پنجاب کے کاشتکاروں نے گڑ اور شکر کے ساتھ ساتھ دیسی کھنڈ بنانا شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بہاولپور سمیت پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملز مالکان کی جانب سے مناسب گنے کی قیمت نہ ملنے پر کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے گنے سے گڑ اور شکر کے ساتھ ساتھ دیسی کھنڈ بنانا شروع کر دی ہے اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے بیلنے لگانا شروع کر دئیے ہیں تا کہ گڑ اور شکر کے ساتھ ساتھ دیسی کھنڈ کو تیار کیا جا سکے جسکی وجہ سے شوگر مل مالکان کے لئے کر یشنگ کا مطلوبہ ٹارگٹ پورا کر نا بھی مشکل ہو جائے گا ۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت کے باوجود گنے کی خریداری میں مڈل مین کے کردار کی وجہ سے زمینداروں کا استحصال ہو رہا ہے اس لئے ہمیں گڑھ اور شکر کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :