پولیو کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ وفاقی حکومت کیلئے درد سر بن گیا

پولیو کیسز میں اضافہ کی ایک وجہ وفاقی اور کے پی کے حکومت کے درمیان سیاسی فاصلے ہیں، قومی وزارت صحت نے حکومت کو رپورٹ ارسال کردی

اتوار 14 دسمبر 2014 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) پولیو کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ وفاقی حکومت کیلئے درد سر بن گیا‘ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ذاتی مداخلت اور کوششوں کے باوجود پولیو کے کیسز میں کمی نہیں ہورہی‘ کے پی کے کے علاقوں میں پولیو کے کیسز میں اضافہ وفاقی حکومت اور کے پی کے حکومت کے درمیان سیاسی فاصلوں کی خلیج ہے جو آئے روز طویل تر ہوتی جارہی ہے‘ قومی وزارت صحت نے حکومت کو رپورٹ ارسال کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء“ کو بتایا ہے کہ قومی ادارہ صحت نے حکومت کو بتایا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پریشانیوں میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلئے مزید پریشانیاں پیدا کررہا ہے۔ اس معاملے میں حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کے پی کے حکومت سے بات کرنا ہوگی اور وہاں کے علاقوں میں انسداد پولیو ویکسین کا مسلسل استعمال ضروری ہے۔ کراچی و دیگر شہروں میں رہنے والے شمالی علاقہ جات کے رہائش پذیر بچوں کو بھی پولیو ویکسین کی اضافی خوراک دینا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :