سگریٹ کا استعمال چھاتی کو ناکارہ بنا دیتا ہے سگریٹ ایک خاموش قاتل ہے جوڈاکٹر ندیم رضوی

اتوار 14 دسمبر 2014 17:42

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) سینے کی بیماریوں کے متعلق ٹاؤن ہال میں تقریب کا انعقاد سندھ بلوچستان سمیت مخلتف علاقوں کے ڈاکٹرز کی شرکت تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں چیسٹ سوسائٹی پاکستان کی جانب سے ٹاؤن ہال جیکب آباد میں سینے کی بیماریوں کے متعلق ایک سمپوزیم ڈاکٹر گل محمد برڑو کی صدارت میں ہوا تقریب میں چیسٹ سوسائٹی پاکستان کے صدر ڈاکٹر ندیم رضوی ،چانڈکا میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر سیف اللہ جامڑو ،ڈاکٹر شاہینہ قیوم ،ڈاکٹر سیف اللہ بیگ ،ڈاکٹر نیاز حسین سومرو ،مہر میڈیکل کالج سکھر کے پرنسپل ڈاکٹر ابرار شیخ ،ڈاکٹر منور شیخ ،ڈاکٹر عبدالکریم ،ڈاکٹر شفیع محمد کھاوڑ ،ڈاکٹر عباس علی شیخ اوردیگرنے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ سینے کی بیماریاں روبروز بڑھ رہی ہیں سگریٹ کا استعمال چھاتی کو ناکارہ بنا دیتا ہے سگریٹ ایک خاموش قاتل ہے جو آہستہ آہستہ انسان کو موت کی طرف دھکیلتا ہے انہوں نے کہاکہ ٹی بی کی بیماری لا علاج نہیں بلکہ اس کا علاج موجود ہے ٹی بی کا مکمل علاج کرکے لوگوں کو صحت مند بنایا جاسکتاہے انہوں نے کہاکہ دمہ کی بیماری اب بچوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مسیحائی شعبہ ہے ڈاکٹر عوام میں صحت کے متعلق شعور پیداکرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری ،ڈاکٹر شیر محمد بروہی ،ڈاکٹر واجد بھٹو ،ڈاکٹر خورشید امان ،بشریٰ آرائیں ،ڈاکٹر عبداللہ سعید شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے بے گناہ قتل پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔