حکومت صارفین ، شوگر ملز مالکان اور کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریگی، اسحاق ڈار ، شوگرملز مالکان کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی تجویز کو حتمی شکل دیتے ہوئے توازن قائم رکھا جائے گا، وزیر خزانہ

اتوار 14 دسمبر 2014 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت صارفین ' شوگر ملز مالکان اور گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے ایک بیان میں شوگر ملز مالکان کوریلیف دینے کے لئے شوگر پروڈیوسرز کے مسائل کے بارے میں کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ اپنی سفارشات کو تین دن میں حتمی شکل دے۔کمیٹی میں خوراک کے تحفظ کی وزارت ' وزارت تجارت ' ایف بی آر اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ شوگرملز مالکان کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی تجویز کو حتمی شکل دیتے ہوئے توازن قائم رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :