پی ٹی آئی ا یسا احتجاج کرے جس سے عوام کے معمولات زندگی متاثر نہ ہوں مصد ق ملک

ہڑتال سے طلباء سکول اور مریض ہسپتال تک نہیں پہنچ سکتے یومیہ اجرت والے اپنی روزی نہیں کماسکتے انٹرویو

پیر 15 دسمبر 2014 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اس طریقے سے احتجاج کرنا چاہئے کہ اس سے عوام کے معمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے شہروں میں ہڑتال کی وجہ سے عوام پر برا اثر پڑتا ہے کیونکہ طلباء سکول اور مریض ہسپتال تک نہیں پہنچ سکتے جبکہ یومیہ اجرت والے اپنی روزی نہیں کما سکتے مصدق ملک نے کہا کہ جمہوریت کا حسن مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر تمام مسائل حل کرنے میں ہے۔