دل کے مریضوں کے لئے بنے بننے نیا ہسپتال جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہوگا ‘ بشیر مہدی

پیر 15 دسمبر 2014 12:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء)محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ دل کے مریضوں کے لئے بنے بننے نیا ہسپتال جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہوگا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گنجائش سے زیادہ مریض ہونے کی وجہ سے نئے د ل کے مریضوں کے لئے نئے ہسپتال کی بہت ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس نئے ہسپتال کے لئے 18کینال اراضی حاصل کر لی گئی ہے جہاں دل کے مریضوں کے لئے ہسپتا ل قائم کرنے کے لئے تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔اس ہسپتال کے قیام سے نہ صرف دل کے مریضوں کو فوری سہولت میسر آئے گی بلکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر بھی دباؤ کم ہوگا۔ بشیر مہدی نے کہا کہ یہ نیا ہسپتال اپنی مثال آپ ہوگا ۔عوام کوعلاج کی سستی سہولت میسر آئے گی ۔