Live Updates

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلباء و طالبات نے عمران خان کی کال پر مزنگ اورقرطبہ چوک کو بلاک کردیا ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج

پیر 15 دسمبر 2014 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلباء و طالبات نے عمران خان کی کال پر گزشتہ روز مزنگ چونگی،قرطبہ چوک کو بلاک کردیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

احتجاج میں آئی ایس ایف پنجاب کے صدروقاص افتخار، صدر لاہور ڈویژن گلریز اقبال، صدر لاہورمنیب علیم اعوان ، گرلز ہیڈ پنجاب انعم حنیف اور گرلز ہیڈ لاہور ردا عدنان سمیت طلباء و طا لبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے کہا کہ طلباء عمران خان کی طاقت ہیں اورہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی نہیں بلکہ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عوام بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔ عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالبات پورے تک ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :