کاشتکار رایا اور سرسوں کو بیماریوں کے حملے سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، زرعی ماہرین

پیر 15 دسمبر 2014 15:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) زرعی ما ہر ین نے کاشتکاروں کو رایا اور سرسوں کو بیماریوں کے حملے سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اخیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق جھلساؤں کی بیمار ی کے حملہ سے پتوں ٹہنیوں اور پھلیوں پر سیا ہ بھور ے دھبے پڑ جا تے ہیں جس سے پتوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں شدید حملہ کی صو ر ت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی ر ہ جا تی ہے سفوفی پھیپھوندی کے حملہ سے سوا ئے جڑ کے پو د ے کے تمام حصوں پر پو ڈر ی دھبے ظاہر ہو تے ہیں جس سے پتے جھڑ جا تے ہیں تنے گل جا تے ہیں اور پھلیاں بننے کا عمل بر ی طرح متاثر ہو تا ہے۔

سفید کنگھی کے ابتدا ئی حملہ میں پتوں پرتنوں اورشاخو ں کی اوپر ی سطح پر ا ند ر سفید چھا لے بنتے ہیں جو پھول کر پھٹ جا تے ہیں ا ن سے سفید سفوف نکلتا ہے لہٰذافصل کو ان بیمار یو ں سے بچا نے کیلئے پو د وں کا بغور معا ئنہ کیا جائے اور ان بیمار یو ں کے شد ید حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقا می فیلڈعملہ کی سفارش کر د ہ زہر استعما ل کریں ۔