Live Updates

لاہور ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے صبح سویرے ہی متعدد مقامات پر دھرنے دے کر اہم شاہراہوں کو بند کر دیا۔۔

اسکولوں کالجوں اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ بعض جگہوں پر ایمبولینسوں کو بھی روکا گیا ، بروقت مریضوں کو ہسپتالوں میں لے جانے میں شدید دشواری کا سامان کرنا پڑا

پیر 15 دسمبر 2014 16:17

لاہور ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے صبح سویرے ہی متعدد مقامات پر دھرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے صبح سویرے ہی متعدد مقامات پر دھرنے دے کر اہم شاہراہوں کو بند کر دیا۔ جسکے باعث اسکولوں کالجوں اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شہر میں جگہ جگہ ٹریفک بند کردی بعض جگہوں پر ایمبولینسوں کو بھی روکا گیا جسکی وجہ سے بروقت مریضوں کو ہسپتالوں میں لے جانے میں شدید دشواری کا سامان کرنا پڑا۔

کئی تعلیمی اداروں میں پرچے ملتوی کردیے گئے۔پاکستان تحریک انصاف پلان سی کے تحت زندہ دلوں کے شہر لاہور کو بند کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکنان صبح سے ہی شہر کی مختلف سڑکوں پر نکل آئے۔ ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دی گئیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پبلک ٹرانسپورٹ پر پتھراوٴ بھی کیا۔

(جاری ہے)

جو شہری اور طلبا دفاتر اور اسکو ل جانے کے لیے نکلے پی ٹی آئی کارکنوں کے رویوں کے باعث واپس لو ٹنے پر مجبور ہوگئے۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے ڈیفنس موڑ، لالک چوک، جوہر ٹاون، ملتان روڑ، ٹھوکر نیاز بیگ، سبزہ زار ، بابو صابو، سگیاں پل، فیروز پور روڑ، مال روڑ، لبرٹی چوک، مزنگ چونگی، اچھرہ، شالیمار چوک اور سول سیکریٹریٹ ،بھا ٹی چوک ،شالم مارکیٹ چوک سمیت شہر کے دیگر مقامات کے باہر صبح سویرے ہی دھرنے دے دیے۔فیروز پور روڈ پر میٹرو بس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

چونگی امر سدھو پر میٹرو بس پر پتھراوٴ بھی کیاجسکے باعث جزوی طور پر سروس بند کی گئی ۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی ٹائر جلا کر بند کر دیا گیا۔کئی مقامات پر شہریوں کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ سڑکیں بند کرنے کی وجہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ جی پی او چوک پر پی ٹی آئی لائرز فورم نے سڑک بند کرکے احتجاج کیا احتجاجی دھرنے کی وجہ سے ہال روڈ اے جی آفس اور جی پی او کی طرف جانے والی سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامان کرنا پڑا۔

تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے اسکول اور کالجز میں طلبا و طالبات کی حاضری میں نمایاں کمی رہی۔ کئی نجی اسکول اور کالجز بند کر دیے گئے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرکاری اسپتالوں کے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، ادھر ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے وعدہ خلافی کی ہے پی ٹی آئی سے مذکرات میں اٹھارہ مقامات پر احتجاج پر اتفاق ہوا تھا لیکن پی ٹی آئی نے چوبیس مقامات بند کر دیے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات