میرامقابلہ کسی برادری یا قبیلہ سے نہیں بلکہ تعصبات اور نفرتوں سے ہے، محمد مطلوب انقلابی

غریب میری طاقت ہیں روادار ہوں مگر سازشی سن لیں ان سے ڈرنے والا نہیں، قدرت نے عوام کے کام کرنا میرے نصیب میں لکھے ہیں وہ کر رہا ہوں میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار دیں گے طاقت کا سرچشمہ عوام اور اقتدار کے مالک غریب لوگ ہیں قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے زندہ رہتے ہیں نوجوان متحد ہو کر آگے بڑھیں پیپلز پارٹی کے اندر وہی رہ سکتا ہے جو قربانیاں دینا جانتا ہو پیپلز پارٹی کے قائدین نے قوم کی خدمت کی ہے، جلسہ عام سے خطاب

پیر 15 دسمبر 2014 16:37

کھوئی رٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم و کالجز آئی ٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ کھوئی رٹہ کے اندر اربوں کی لاگت کے منصوبوں پر کام جاری ہے ماضی میں ٹوٹے پلوں سے بچے ، عورتیں گر کر مر گئے مگر پٹھے تک نہ ڈالے گئے آج ہم آر سی سی پل بنا رہے ہیں میرامقابلہ کسی برادری یا قبیلہ سے نہیں بلکہ تعصبات اور نفرتوں سے ہے غریب میری طاقت ہیں روادار ہوں مگر سازشی سن لیں ان سے ڈرنے والا نہیں قدرت نے عوام کے کام کرنا میرے نصیب میں لکھے ہیں وہ کر رہا ہوں کھوئی رٹہ ماضی میں ایم اے ، ایم ایس سی نوجوانوں کو پسند و نا پسند کی بنیادپر نظرانداز کیا گیا ہم میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار دیں گے طاقت کا سرچشمہ عوام اور اقتدار کے مالک غریب لوگ ہیں قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے زندہ رہتے ہیں نوجوان متحد ہو کر آگے بڑھیں پیپلز پارٹی کے اندر وہی رہ سکتا ہے جو قربانیاں دینا جانتا ہو پیپلز پارٹی کے قائدین نے قوم کی خدمت کی ہے ان خیالات کا اظہار نے دھنہ کے مقام پر حاجی ریاست کی صدارت میں منعقدہ بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل انھوں نے ڈونگی دھنہ آر سی سی پل لاگت 3 کروڑ روپے کی لاگت کاافتتاح اور ڈونگی تا دھنہ 2 کلو میٹر سڑک جس کی لاگت 2 کروڑ روپے ہے کا سنگ بنیاد بھی رکھا جلسہ سے ضلعی صدر پی پی پی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل قیوم قمر ، چوہدری محمد صادق ، تحصیل صدر پی پی پی پرویز اکبر ، چوہدری مطلوب حیدری ، اکمل محمود چوہان ، چےئرمین زکوةٰ چوہدری رزاق ، چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ، طارق گجر ایڈووکیٹ ، سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے ساتھی چوہدری محبوب ، راجہ طارق ، چوہدری ریاست ، چوہدری بنیا مین ، چوہدری قیوم صدر پی پی پی سرہوٹہ ، چےئرمین ملک مشتاق ،حافظ عبدالغفور تابانی ،بابو کریم ، عظیم سرور ، جنید مالک ، توقیر چوہدری ، بابو سردار کٹاریہ ، شیخ طارق ایڈووکیٹ ، ٹھیکیدار بشیر ،چوہدری اقبال ، عارف کٹاریہ ، چوہدری بوستان ، راجہ جہانگیر خان آف بنڈلی ، سابق چےئرمین ضلع کونسل رفیق اولوی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر فریاد ، چوہدری تاج دین ، چوہدری طارق سٹی صدر ، مقبول گورسی ، چوہدری رخسار ایڈووکیٹ ، لالہ بشیر گورسی و دیگر نے بھی خطا ب کیا وزیر حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے مطلوب انقلابی چوہدراہٹ ، ٹھاٹھ باٹھ کے لیے سیاست نہیں کرتابلکہ عوام کے لیے کرتاہے قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے پاکستان بنایا وطن کے لیے قربانیاں دی گئیں جو لوگ دیانتداری اور اللہ کی مخلوق کے لیے زندگی گزارتے ہیں وہ زندہ رہتے ہیں یہ وطن انصاف امن کے لیے بنایا گیا جہاں تعصب ، نفرتیں برادری ازم نہ ہو مگر 67سال گزرنے کے بعد اس ملک کے اندر کیا کچھ نہیں ہوا کیا یہ ملک ذاتی خواہشات پورا کر نے کے لیے بنا 1967میں جب سیاست ٹوانوں ، دولتانوں، چوہدریوں کے پاس تھی اس وقت بھٹو شہید نے آواز بلند کی اور کہا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں انھوں نے کہا کہ 1965,1971 میں بھارت نے اس ملک پر چڑھائی کی ہمارے بزرگوں نے مقابلہ کیا ہم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے ایٹم بم کی بنیاد رکھی اسلامی سربراہ کانفرنس اور مضبوط معیشت کی بنیاد رکھی سامراجی قوتوں نے بھٹو کو ایٹم بم بنا نے اور قوم کوجگانے کے جرم میں 52 سال کی عمر میں قائد عوام کو پھانسی دلوا دی بھٹو نے آمر سے سامراجی قوتوں سے سمجھوتا نہیں کیا بھٹو پھانسی کے33 سال بعد بھی زندہ ہے بھٹو کی بیٹی بھٹو کی پنکی شہید رانی سہالہ جیل میں بند تھی اپنے پاب کے چہرے کا دیدار نہ کر سکی فخر ایشاء کا جسد خاکی آمر نے ٹوٹی چار پائی پر نوڈیرو پہنچایا اور لوگوں کو جنازہ نہ پڑھنے دیا گیا بھٹو کے بیٹے شاہنواز کو زہر دیا گیا میر مرتضیٰ کو قتل کر دیا گیا بھٹو کی بیٹی نے قوم ،ملک ، جمہوریت اور وطن کے مظلوم طبقات کی جنگ لڑی انھوں نے کہا کہ ہم جاگیر دار وڈیرے نواب نہیں ہم غریب طبقہ ہیں ہمارا مقابلہ علاقائی تعصب ، نفرتوں سے ہے پیپلز پارٹی کی قیادت نے لہو کی ندیاں بہائیں پی پی پی غریب طبقات کی تحریک ہے ہم نے ایجنٹوں کی سیاست نہیں کی عوام کی سیاست کی ہماری رگوں میں غیرت کا لہو ہے ہم نے ظلم کا مقابلہ کیا ہمارا عرصہ قتدار صرف 11 سال ہے ہماری مخالفین نے 55 سال اقتدار کیا مگر انھوں نے لوٹ گھسوٹ کی انھوں نے کہا کہ میں مسکین شخص ہوں عاجز ہوں تکبر غرور نہیں کر تا مگر مقابلہ کر نا جانتا ہوں الیکشن جیتنا کوئی مقام نہیں ہو تا میری جیت اس وقت ہو گی جب میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر لوں گا غریب لوگ میری اور دین اسلام کی طاقت ہیں انھوں نے کہا کہ میں نے حلقہ کے اندر کیا کیا وہ عوام خود دیکھیں ہم نے اربوں کے کام کیے کشمیر کونسل کے ممبر کی حیثیت سے کام کر وائے وزیر بن کر بھی کام کروا رہا ہوں قدرت نے میرے نصیب میں عوام کے کام کروانے کی صلاحیت رکھی ہے آج حلقہ کے اندر پل سڑکیں بن رہی ہیں عورتیں اور بچے پلوں سے گرے مگر ماضی میں پلوں پر پٹھے تک نہ لگوائے گئے مگر آج ہم آر سی سی پل بنا رہے ہیں سڑکوں اور پلوں سے سب گزریں گے مطلوب انقلابی روادار ہے مگر سازشی سن لیں کسی کی سازش ، نفرت ،بخیلی برداشت نہیں کروں گا انھوں نے کہا کہ میرا مقابلہ جہالت ، نفرت ، تعصبات سے ہے کسی قبیلہ برادری سے نہیں میرے ساتھی متحد ہو کر آگے بڑھیں لوگوں کی خدمت کریں ٹیم ورک کے طور پر آگے بڑھیں انھوں نے کہا کہ میرا سرمایہ میرا اثاثہ حلقہ کے لوگ ہیں ماضی میں سڑکیں نہیں بنی مگر آج مٹھی بھر عناصر میرے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ان کا پروپیگنڈہ ناکام ہو گا انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار ملے گا جھوٹے وعدہ نہیں کرتا انصاف کریں گے ماضی میں ہمارے ایم اے ، ایم ایس سی بچوں کو پسند و نا پسند کی بنیاد پر نظر انداز کیا گیا میٹرک ٹھرڈ ڈویژن بھرتی کیے گئے انھوں نے کہا کہ کھوئی رٹہ کے اندر ابھی مزید منصوبے دیں گے میری ایک ایک جگہ پر نظر ہے کھوئی رٹہ کا ہر گاؤں گلی محلہ گھر میرا ہے میں حلقہ کا چوکیدار ہوں یہاں کالج ، سکول ، پل ، سڑکیں بنائیں گے آئندہ الیکشن میں مقابلہ حق اور سچ کا ہو گا پیپلز پارٹی نے حق کا پرچم بلند رکھا ہوا ہے ہم نے عوام کو طاقت دینی ہے انھوں نے کہا کہ مجھے ایم ایل اے اور وزیر بنانے کا حلقہ کی عوام کو کبھی افسوس نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :