سینیٹر مشاہد حسین کی سینئر صحافی زاہد یعقوب خواجہ کی عیادت، مزاج پرسی ، جلد صحتیابی کی دعا

پیر 15 دسمبر 2014 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے سینئر صحافی زاہد یعقوب خواجہ کی عیادت کرتے ہوئے انکی جلدصحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی زاہد یعقوب خواجہ گزشتہ کئی ایام سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں داخل ہیں۔ اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے سینئرصحافی نے کہا کہ سینیٹر مشاہد حسین ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ نظر آتے ہیں، انکا بذات خود ہسپتال مزاج پرسی کیلئے آنا اعزاز کی بات ہے۔