شہباز شریف کا تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ایمبولینسیں روکنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار

پیر 15 دسمبر 2014 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج کے دوران ایمبولینسیں روکنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی بے رحم سیاست کی بھینٹ چڑھنے والی قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے ۔

میں اورپنجاب حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بچوں کے والدین ہاتھ جوڑ کر راستہ دینے کے لئے التجا کرتے رہے لیکن نئے پاکستان کے علمبرداروں نے ان کی ایک نہ سنی۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔