ترک صحافیوں کی گرفتاری، محکمہ خارجہ کا تشویش کا اظہار،

صحافتی آزادی، قانونی طرز عمل، اور عدالتی آزادی صحتمند جمہوریت کے کلیدی عناصر ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

پیر 15 دسمبر 2014 21:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) امریکی محکمہ خارجہ نے ترکی سے موصول ہونے والی اِن خبروں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، جِن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر کے مختلف مقامات پر پولیس نے چھاپے مار کرے متعدد صحافی گرفتار کر لیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں خاتون ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ اِس معاملے کی تفصیل معلوم کی جاری ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’معلوم ہوتا ہے میڈیا کے وہ ادارے جو موجودہ ترک حکومت کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں، وہ ترکی کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ہدف بن رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ’صحافتی آزادی، قانونی طرز عمل، اور عدالتی آزادی صحتمند جمہوریت کے کلیدی عناصر ہیں، جو تْرک آئین کا صہ ہیں۔بقول ترجمان، ’بحیثیت ایک دوست اور اتحادی کے، ہم ترک حکام پر زور دیتے ہیں کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کہیں اِن اقدامات کے باعث، حقیقی اقدار اور ترکی کی اپنی جمہوری بنیادوں کی خلاف ورزی تو سرزد نہیں ہو رہی‘۔ اخلاق خان