پاک فوج کے زیر نگرانی تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکا ر سوات کے ا من کو برقرار رکھنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر ینگے،جی او سی سوات میجر جنرل جاوید بخاری

پیر 15 دسمبر 2014 21:56

سوات( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء ) پاک فوج کے زیر نگرانی تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکا ر سوات کا امن کو برقرار رکھنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی پاک فوج کے تربیت سے ملاکنڈ ڈیوثرن اور خصوصاً سوات کے پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اب اُن کے ارادے فولاد سے بھی زیادہ طاقتور ہیں مجھے یقین ہے کہ حالات جسیے بھی ہو سوات پولیس آمن وآمان کے قیام اور دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت حاصل کرچکے ہیں اب تک کھاریاں ٹریننگ سنٹر سے 1800کے قریب پولیس جوانوں نے تربیت مکمل کرلی ہے ،جی او سی سوات میجر جنرل جاوید بخاری کا کھاریاں میں پولیس کے ٹریننگ کے کے تقریب سے خظاب تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن پولیس کی استعداد و صلاحیت بڑھانے کے لئے پاک فوج کی سرکردگی میں کاؤنٹر ٹیریریزم سینٹر پبی( کھاریاں) میں خصوصی تربیت کا انتظام کیا گیاتھا جس کے تحت ملاکنڈ ڈویژن میں فوج کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی صلاحیت و استعداد کو بڑھانے کا کام پاک فوج کی نگرانی میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے تاکہ یہ ادارے مستقبل قریب میں اپنی ذمہ داریاں بغیر فوج کی نگرانی کے بطریقِ احسن انجام دے سکیں ۔

(جاری ہے)

ہر قسم کے خطرے سے نبرد آزما ہو نے کے لئے پو لیس کے جوانوں کو خصوصی تربیت دی جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں غیر روایتی جنگ و جدل کی خصوصی تربیت کااہتمام کاؤنٹر ٹیریریزم سینٹر پبی میں کیا جاتا ہے ۔ جہاں سے اب تک پولیس کے قریباََ 1765 سے زائد جوان تربیت حاصل کر چکے ہیں 15 دسمبر 2014 کو کاؤنٹر ٹیریریزم سینٹر پبی میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 184 جوانون نے غیر روایتی جنگ کے مخصوص تدویراتی کاروائیوں و حربی تیکنیک بشمول گھات ، رد گھات ، بغیر ہتھیاروں کے لڑائی ، دہشت گردوں کا آبادی میں تلاش و محاصرہ ،چیک پوسٹوں کا قیام اور کاروائی کے علاوہ تمام قسم کے چھوٹے ہتھیاروں بشمول سب مشین گن ، رائفل جی تھری ،لائیٹ مشین گن اور دستی بم کے استعمال میں بھی خصوصی مہارت حاصل کی ۔

اس خصوصی تربیت کی اختتامی تقریب کے دوران ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ان جوانوں نے پاک فوج کے کہنہ مشق اساتذہ کے ہمراہ رسوں کی مدد سے اونچائی سے اتر کر تعمیراتی علاقے میں دہشت گردوں کو قابو کرنے ، چلتی گاڑی سے فائرنگ کے ذریعے حدف پر صحیح نشانہ لگانے ، پینٹ بال اور تھری ڈی فائرنگ کا بہترین نمونہ پیش کر کے نا صرف حاضرین سے بھرپور داد وصول کی بلکہ حاصل کردہ تربیت کا حق بھی اد ا کر دیا تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی جناب میجر جنرل جاوید محمود بخاری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانون میں انعامات تقسیم کیے۔

انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے تربیت کاروں نے بلا شبہ ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس کے جوانوں کی نا صرف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھا ر دیا ہے بلکہ ان کے ارادوں و حوصلوں کو بھی فولادی استحکام بخش دیا ہے جس کی بنا ء پر مجھے یقین ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے حالات میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت حاصل کر چکے ہیں اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن کی طرف سے کمانڈنٹ سی ٹی سی پبی ابرار علی، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :