راولپنڈی،ڈرگ کورٹ نے چار دکانداروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ،ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج

پیر 15 دسمبر 2014 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء)ڈرگ کورٹ نے چار دکانداروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان پر غیر رجسٹرڈ غیر معیاری ادیات کی فروخت کا الزام تھا جو ثابت ہو گیاعدالت نے ملزم جے سنگھ کو پندرہ دن قید اور ساٹھ ہزار جرمانہ،شہباز خان کو سات دن قید اور ساٹھ ہزار جرمانہ ،ارشد کو دس دن قید اور تیس ہزار جرمانہ اور ملزم حامد فاروقی کو چودہ دن قید اور ستر ہزار جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ ملزم غضنفر علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے تمام ملزمان کے خلاف محکمہ صحت نے کاروائی کی تھی۔