کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں کثیر المنزلہ عمارت کی ساتوِیں منزل میں آگ لگ گئی تین گھنٹوں کی جدجہدکے بعدآگ پرقابو پالیا گیا

منگل 16 دسمبر 2014 14:44

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء) کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع بلوچ کالونی پل کے قریب عمارت کی ساتویں منزل پر آگ لگ گئی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ اسنارکل اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں سمیت فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا،آگ کے باعث عمارت میں پھنسے درجنوں افراد کو اسنارکل کی مدد سے نکال لیا گیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق بلوچ کالونی پل کے قریب عمارت کی ساتویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد عمارت میں لگے فائر الارم بج گئے جبکہ کئی افراد عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم بعض افراد ساتویں منزل پر ہی پھنس گئے۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کا عملہ3گاڑیوں سمیت فوری طور پر پہنچ گیا جبکہ آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد عمارت میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

بلوچ کالونی تھانے کے علاقے میں شاہراہ فیصل پر ایک کثیر المنزلہ عمارت کی ساتویں منزل پر واقع دفتر میں آگ لگ گئی ۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑِیاں آگ بجھانے پہنچیں لیکن عمارت اونچی ہونے کے باعث اسنارکل طلب کی گئی ۔ اسنارکل کی مددد سے ساتوِیں منزل میں پھنسے لوگوں کو نکالا گیا ۔ اسنارکل کے ذریعے آگ بجھانے کام کیا گیا ۔ آگ ساتویں منزل پر واقع ایک دفتر میں لگی ۔

عمارت کی بلندی اور سامنے کے حصے میں شیشے نصب ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ فائر بریگیڈ نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق شارع فیصل پر واقع بلوچ کالونی کے قریب عمارت کی ساتویں منزل پر آگ لگ گئی۔ آگ کے باعث عمارت میں قائم دفاتر میں موجود درجنوں افراد پھنس گئے ۔

فائر بریگیڈ حکام نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکال لیا۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسنار کل اور واٹر براوز رکو بھی طلب کرلیا گیا تھا۔تین گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابوپالیاگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔عمارت میں مختلف بینک اور کمپنیوں کے دفاتر تھے جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔

متعلقہ عنوان :