وفاقی حکومت کا وزارت کیڈ کے زیر انتظام چلنے والے وفاقی ہسپتالوں اور وفاقی تعلیمی اداروں کو کیڈ سے واپس لے کر وزارت ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن اور وزارت تعلیم وتربیت کو دینے کا فیصلہ

منگل 16 دسمبر 2014 16:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت نے وزارت کیڈ کے زیر انتظام چلنے والے وفاقی ہسپتالوں اور وفاقی تعلیمی اداروں کو کیڈ سے واپس لے کر وزارت ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن اور وزارت تعلیم وتربیت کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس سلسلے میں 18دسمبر کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا،جس میں وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی منتقلی کے طریقہ کار اور ان اداروں کے ملازمین کو وزارت صحت اور وزارت تعلیم وتربیت میں تبدیل کرنے کیلئے طریقہ کار کا تعین کیا جائے گا۔یاد رہے کہ صحت اور تعلیم کی وزارتیں ختم کئے جانے کے بعد گزشتہ حکومت نے وفاقی تعلیمی اداروں اور وفاقی ہسپتالوں کو صوبوں کو منتقل نہیں کیا تھا جبکہ ان اداروں کو کنٹرول کرنے کیلئے وزارت کیڈ بنائی گئی تھی جس کی کارکردگی کے حوالے سے موجودہ حکومت اور صحت اور تعلیم کے وزراء کو تحفظات تھے جس پر وفاقی حکومت نے وزارت کیڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :