آرایچ سی گڑھی دوپٹہ ، مریضوں کیلئے وبال جان بن گیا ، ڈاکٹرز کی روایتی غفلت، اپنے کمرے سے باہر آکرمریضوں کوچیک کرنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کرتے ‘طارق عباس ڈار

منگل 16 دسمبر 2014 20:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء)آرایچ سی گڑھی دوپٹہ  مریضوں کیلئے وبال جان بن گیا  ڈاکٹرز کی روایتی غفلت  اپنے کمرے سے باہر آکرمریضوں کوچیک کرنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کرتے گزشتہ روزگڑھی دوپٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت طارق عباس ڈارنے اخباری نمائندوں کوبتایاکہ میرے دو مریض ایک بلڈپریشر اوردوسرا شدید بخار میں مبتلا تھا کہ لیکرآرایچ سی میں پہنچے ڈاکٹر کومریض چیک کرنے کے لئے متعدد بار گزارشات کیں مگرصاحب موصوف نے کمرے سے باہرآکر مریضوں کودیکھنے تک کی زحمت نہیں کی ہم وزیرصحت  سیکرٹری صحت  ڈی جی صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرایچ سی گڑھی دوپٹہ میں تعینات انسانیت دشمن ڈاکٹر کو فی الفور تبدیل کرکے کسی فرض شناس اورعوام دوست ڈاکٹر کوتعینات کیاجائے تاکہ آرایچ سی کے قیام کے مقاصد پورے ہوسکیں ورنہ عوام مجبورہوگی کہ شدید ترین احتجاج کرے ۔