آسٹریلیا،سڈنی کیفے میں مرنے والوں کی یاد میں پھول چڑھائے گئے،

لوگوں کو یرغمال بنانے والا ذہنی مریض تھا،ملزم کے اس مجرمانہ فعل کے پیچھے سیاسی مقاصد بھی ہو سکتے ہیں،آسڑیلوی وزیراعظم

منگل 16 دسمبر 2014 20:17

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ اور انکی اہلیہ نے سڈنی کے علاقے مارٹن پلیس میں حادثے کی جگہ پر پھول رکھے ، سیکڑوں شہریوں نے بھی مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا،آسڑیلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص ذہنی مریض تھاملزم کے اس مجرمانہ فعل کے پیچھے سیاسی مقاصد بھی ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق سڈنی کے علاقے مارٹن پلیس میں وزیر اعظم ٹونی ایبٹ اور اہلیہ نے حادثے کی جگہ پر پھول رکھے ، سیکڑوں شہریوں نے بھی مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گزشتہ روز ایک مسلح شخص نے کیفے میں بیس کے قریب افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ سولہ گھنٹے جاری رہنے والی اس کارروائی میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک ہوئے۔آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملزم ماضی میں جرائم کی کئی وارداتیں کر چکا تھا، پولیس اور دیگر حکام ملزم کے بارے میں جانتے تھے۔ٹونی ایبٹ نے کہا کہ ملزم کانام ہارون مونس ہے جو ایرانی نڑاد ہے۔ان کا دعویٰ تھا کہ ملزم کے اس مجرمانہ فعل کے پیچھے سیاسی مقاصد بھی ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :