الطاف حسین کی حق پرست ماؤں، بہنوں اوربزرگوں سے عارف بھٹی کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

منگل 16 دسمبر 2014 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے رکن و حق پرست ایم پی اے عارف بھٹی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں، بہنوں ،بزرگوں، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ عارف بھٹی کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعاکریں۔