فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے سوئی کے علاقے مری نالہ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد،

کیمپ میں موجود سینکڑوں مریضو ں کا معا ئنہ اور ادویات کی مفت تقسیم بھی کی گئی،ترجمان ایف سی

منگل 16 دسمبر 2014 22:33

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے سوئی کے علاقے مری نالہ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کااہتمام کیا گیا۔کیمپ میں موجود سینکڑوں مریضو ں کا معا ئنہ اور ادویات کی مفت تقسیم بھی کی گئی۔مفت طبی کیمپ کے انعقادسے علاقے کے لو گو ں کی بڑی تعدادنے استفادہ کیا۔ کیمپ میں 283 مریضو ں کا معائنہ کیا گیا جس میں65 عورتیں،155بچے اور63مرد شامل تھے۔

علاقے کے مریضو ں میں ہزاروں روپے کی ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔کمانڈنٹ سوئی رائفلز کرنل راؤمحمد عمران نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجودمریضو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اورپسماندہ علاقو ں میں فرنٹیئرکوربلوچستان کی جانب سے مفت طبی کیمپس ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ صوبے میں سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کو ر بلو چستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپس منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔دریں اثناء اس مو قع پر علاقے کے لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورمفت طبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی ادویات اوربہترین سہو لیا ت کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :