کوٹلی میں خسرہ کیخلاف مہم جاری، 2 لاکھ ، 72 ہزار بچوں کو خسرہ کے ٹیکے ،3 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

بدھ 17 دسمبر 2014 16:09

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پاکستان و آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی خسرہ کے خلاف مہم جاری ضلع کوٹلی میں 2 لاکھ72 ہزار بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے اور 3 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے مہم جاری ہے کھوئی رٹہ کے دورہ کے دوران آزاد پریس کلب کھوئی ر ٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی سپر وائزر ڈاکٹر اعجاز بٹ نے کہا کہ خسرہ کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں مہم کا آغاز ہو چکا ہے یہ مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق 10 سال سے کم عمر کے بچوں میں یہ جراثیم زیادہ پائے جاتے ہیں جنیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے ، خسرہ کے انجکشن لگائے جارہے ہیں تما م تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات مدارس کی طلباء و طالبات کی رجسٹریشن کے بعدباقاعدہ پلاننگ کے تحت خسرہ انجکشن لگائے جارہے ہیں اس سلسلہ میں ضلع کوٹلی میں 2 لاکھ72 ہزار بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے اور 3 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ضلعی سپر وائزر ڈاکٹر اعجاز بٹ نے تحصیل کھوئی رٹہ میں ڈاکٹر محمد اسحاق اور ڈاکٹر محمد زبیر مغل کے زیر نگرانی مختلف ٹیموں کو چیک کیا اور تسلی بخش قرار دیا گیا انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم اپنا ٹارگٹ 20 دسمبر تک پورا کر لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :