ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ،امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے ،نیئرحسین بخاری

پیر 1 دسمبر 2014 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) چیئرمین سینٹ سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے قوم کی آگاہی ، تیاری اور بلند حوصلے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کادورہ کرکے سانحہ پشاور میں زخمیوں کی عیادت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے زخمی طالب علموں کے خصوصی نگہداشت وارڈ جا کر زخمی بچوں سے ملاقات کی اور صحت کے حکام کو ان کی بہترین نگہداشت کی ہدایت کی۔ پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر برسٹر عابد وحید شیخ نے بھی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں زخمی طالبعموں کی عیادت کی اور پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں غم زدہ خاندانوں سے تعزیت کے لئے ان کے رہائش گاہوں گئے اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو کو آگاہ کیا کہ پاکستان بیت المال زخمی طالب علموں کے علاج معالجے کے لئے ہسپتال کو جراحی کے الات اور ضروری ادویات فراہم کریں گے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو تلقین کی کہ وہ ہر قیمت پر زخمی بچوں کے علاج کی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزمان قائرہ اور خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شوکت اللہ خان نے بھی ہسپتال میں زخمی طالب علموں کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :