سرکاری وسائل اور معاشرتی حیثیت مشترکہ اثاثہ ہیں ،عبدالمتین اخوندزادہ ،

تعلیم وصحت ،سماجی ضروریات ،صفائی اور میرٹ وانصاف کویقینی بناناحکومتوں اورسیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے،صوبائی امیرجماعت اسلامی

بدھ 17 دسمبر 2014 19:55

چمن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ نے کہا سرکاری وسائل اور معاشرتی حیثیت مشترکہ اثاثہ ہیں تعلیم وصحت ،سماجی ضروریات ،صفائی اور میرٹ وانصاف کویقینی بناناحکومتوں اورسیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہیں چمن میونسپل کارپوریشن بننا لائق تحسین ہیں جماعت اسلامی کے کارکنان سماجی وشہری خدمت کیلئے اپنی خدمات اورتنظیمی حیثیت ودفاتر وقف کردیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دور ہ چمن کے دوروزہ دورے کے دوران قبائلی عمائدین ،علمائے کرام وکارکنان کی سے ملاقات بعدازاں ضلعی دفتر کے افتتاح کے موقع پر تقریب اور ضلعی آفیسران سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی اس مو قع قاری عطاء اللہ مسلم ، جماعت اسلامی قلعہ عبداللہ کے امیر قاری امدادللہ ودیگر ذمہ داران بعدازاں انہوں نے بزرگ راہنما رئیس ضلع ڈاکٹر عبداللہ کی عیادت کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کی دعا کی عبدالمتین المتین اخوندزادہ ودیگر ذمہ داران کے اعزازمیں قاری امداد اللہ نے عشائیہ اور ڈاکٹر بسم اللہ نے ظہرانہ دیا ۔

(جاری ہے)

عبدالمتین اخوندزادہ نے کہاکہ دہشت گردی ، لاقانونیت ،ظلم وزیادتی ،بدامنی نے ملک وملت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے عدل وانصاف کے قیام اسلامی پاکستان ہی کے ذریعے ممکن ہے جماعت اسلامی قوم کو بیدارکرکے دشمن کی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے بدامنی ودہشت گردی نائن الیون کے بعد امریکی سرپرستی میں شروع ہوئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔