سانحہ آرمی پبلک سکول کبھی نہ بھو لنے والا واقعہ جس نے پورے پاکستان عوام کو غم زدہ کر دیا،سینئر وزیر صحت شہرام خان ترکئی

بدھ 17 دسمبر 2014 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) سانحہ آرمی پبلک سکول کبھی نہ بھو لنے والا واقعہ جس نے پورے پاکستان عوام کو غم زدہ کر دیا ایل آر ایچ کے ڈاکٹرز ، نر سوں ، پیرامیڈیکل اسٹاف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں سینئر وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے میڈیا سے پات چیت کر تے ہو ئے کہا سانحہ آرمی پبلک سکول کبھی نہ بھو لنے والا واقعہ ہیں جس پر پوری قوم کو غم زدہ ہے اور بے گناہ بچو ں کی قربا نی کو ہم کھبی بھول نہیں پائیں گے اور پا کستانی قوم نے ہمیشہ کی طر ح دل کھول کر خون کے عطیات دیے وہ بھی قابل تحسین ہیں اور ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور زخمیوں کو فوری علاج معالجے کی سہو لیا ت فراہم کی سینئر وزیر صحت شہرام خان ترکئی سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد لگاتار ایل آر ایچ میں تمام کاروائی کو خود نگرانی کر تے رہے ان کا کہنا تھا ایل آت ایچ میں ابھی تک 31وفات ، 25 ڈسچرج ، اور 16 مریض ابھی تک زیر علاج ہیں جن میں سے 5 آئی سی یو میں داخل ہیں ۔