سرگودھا،حکومت پنجاب کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کرنے کا فیصلہ

بدھ 17 دسمبر 2014 23:21

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) حکومت پنجاب نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے مریضوں کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے 420 بیڈز کی بجائے 868 بیڈز کی سمری حکومت پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو سنٹرل آکسیجن اور جدید مشینری سے آراستہ کرنے کیساتھ ساتھ نئی عمارت کو مکمل فعال کرنے اور مریضوں کی گنجائش کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کیلئے 868 بیڈز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں ہسپتال میں تمام شعبوں کو فعال کرنے اور ان کی لیبارٹری لیب اور جدید مشینری سے آراستہ کرنے کیلئے حکومت کو اپنی سفارشات ارسال کی ہیں اسی طرح ہسپتال میں بچوں کیلئے جدید گائنی وارڈ کو بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے مولا بخش ہسپتال سے گائنی وارڈ کو نئی ٹیچنگ ہسپتال کی بلڈنگ میں بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :