ڈی سی او کی ہدایت ‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:24

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ڈی سی او کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو اینٹا مالوجسٹ قصور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے تحصیل پتوکی کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا جو کہ مکمل تحقیق کے بعد کنفرم نہیں ہوا ۔

اسسٹنٹ ایگری کلچر انجینئر ز کی رہائشی کالونی اور صاحب کالونی کھارا روڈ قصور کی سرویلنس رپورٹ دکھائی گئی جس میں سیوریج سسٹم بند ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے اور کھارا روڈ میں ایک بہت بڑا تالاب موجود ہے جہاں نکاسی کا انتظام نہ ہے وہاں بھی مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے ٹی ایم او قصور کو ہدایت کی کہ ان دونوں جگہوں کا فوراً نکاسی کا انتظام کیا جائے ۔

اجلاس کو ٹریننگ کا شیڈول دکھایا گیا جس میں گورنمنٹ کی ہدایات کیطابق ان تمام ملازمین کی ٹریننگ کروائی جائیگی جو ڈینگی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جس پر ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی گی کہ ٹریننگ شیڈول کی کاپیاں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو دی جائیں تا کہ وہ ٹریننگ کے مقام کا تعین کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :