بیگناہ شہریوں اور معصوم بچوں کو شہید کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے‘وزیرصحت

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:54

باغ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر صحت سردار قمرالزماں خان نے کہا کہ عوام کو ہرطرح کی سہولیات پہنچنا میرامشن ہے جب تک میں اپنی عوام کو وہ سہولیات بہم پہنچا نہ سکوں اس وقت تک میں خود سکو ن سے نہیں رہ سکتا افواج پاکستان اور عسکری قیادت انتہائی مبارک باد کی مستحق ہے جو ہماری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک کے اندردہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری رکھے ہوا ہے بیگناہ شہریوں اور معصوم بچوں کو شہید کرنے والوں کو کفرکردار تک پہنچا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز باغ میں صحافیوں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیرصحت سردارقمرالزمان خان نے کہا کہ ملک کے اندر اس وقت دہشت گردوں کے خلاگ جاری آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے لیکن کچھ ملک دشمن عناصرمعصوم بچوں کو بیددری کے ساتھ شہید کر کے اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے عناصر انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ان کے اعزام کو ختم کرنے کے لیے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سخت ترین کاروائی کرے پوری قوم ان کی پشت پہ ہے انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا حکومت پاکستان اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر فوری عملی اقدامات کیا جائیں تاکے ملک کے اندرمزید کوئی دہشت گردی کی کاروائی نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :