ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیڑھ ماہ کے بچے کوطبی امدادنہ ملنے کی وجہ سے اسکی موت کے واقعہ کے بعدمشتعل ورثاء کی ہسپتال میں توڑپھوڑ اوراحتجاجاًروڈبلاک کردیا‘ہسپتال انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی

جمعہ 19 دسمبر 2014 16:55

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء )زنانہ ہسپتال ڈیرہ میں ڈیڑھ ماہ کے بچے کوطبی امدادنہ ملنے کی وجہ سے اسکی موت کے واقعہ کے بعدمشتعل ورثاء کی ہسپتال میں توڑپھوڑ اوراحتجاجاًروڈبلاک کردیا‘ہسپتال انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق زنانہ ہسپتال ڈیرہ میں ڈیڑھ ماہ کی بچی ڈاکٹروں کی طرف سے طبی امدادنہ ملنے کے باعث فوت ہوگئی۔

جسکے بعدبچی کے ورثاء مشتعل ہوگئے اورہسپتال میں توڑپھوڑکی۔کھڑی اوردروازوں کے شیشے توڑدےئے۔

(جاری ہے)

مشتعل افرادنے روڈکوبھی بلاک کردیا۔جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مشتعل افرادنے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرکریم شاہ اورہسپتال کے عملے کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔انہوں نے کہاکہ زنانہ ہسپتال میں اس سے قبل بھی تین بچوں کی اموات طبی امدادنہ ملنے کی وجہ سے ہوچکی ہے۔مذکورہ واقعہ بھی ڈاکٹرزاورانتظامیہ کی غفلت کانتیجہ ہے۔اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہئے اوراسکے ذمہ داران کوقرارواقعی سزادی جائے۔بعدازاں پولیس سے مذاکرات کے بعدمشتعل افرادنے روڈکوکھول کراپنااحتجاج ختم کردیا۔