ملک بھر کے تمام علماء کرام جمعہ کے خطبات میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت

حکومت کی طرف سے پھانسی پر پابندی اٹھانے کے فیصلہ کا خیرمقدم

جمعہ 19 دسمبر 2014 16:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ملک بھر کے تمام علماء کرام نے اپنے جمعہ کے خطبات میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت کی طرف سے پھانسی پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے عین مطابق قرار دیا ہے ۔ملک بھر کی تمام مساجد میں علماء کرام نے سانحہ پشاور کو اپنے خطبات میں خصوصی ذکر کیا اور معصوم بچوں کے بیہمانہ قتل کو اسلام کے منافی قرار دیا۔

علماء کرام نے قرآن پاک اور احادیث کی روشنی میں بتایا کہ قاتل کو پھانسی دینا عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے۔اسلام میں قتل کا بدلہ قتل ہے جب تک مقتول کے ورثاء معاف نہ کر دیں۔علماء کرام نے کہا کہ قاتلوں کو ہر وقت پھانسی دینے سے ملک میں جرائم کی شرح کم ہوگی جبکہ ملک میں انصاف کے تقاضے بھی پورے ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

علماء کرام نے اپنے خطبات میں یہ بھی کہا کہ پھانسی کی سزا معطل کرنے والے حکمرانوں کا بھی محاسبہ کیا جائے اور پابندی لگانے والوں کی نشاندہی بھی ہونی چاہیے۔

علماء کرام نے یہ بھی کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی معصوم اور نہتے بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔بچوں کا قتل عام غیر انسا نی فعل ہے ۔حکومت اس جرم کی سازش ،منصوبہ بندی اور مجرموں کو سہولت دینے والے افراد کو بھی جلد کیفرکردار تک پہنچائے تا کہ ملک میں امن کو یقینی بنایا جاسکے

متعلقہ عنوان :