سکیورٹی خدشات کے باعث لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 22دسمبر سے شروع ہونیوالی خصوصی پولیو مہم ملتوی

جمعہ 19 دسمبر 2014 20:28

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) سکیورٹی خدشات کے باعث لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 22دسمبر سے شروع ہونیوالی خصوصی پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے 22سے 24دسمبر تک لاہور سمیت مختلف اضلاع میں انسداد پولیو کے سلسلہ میں خصوصی مہم چلائی جانا تھی تاہم سکیورٹی خدشات کے باعث یہ ملتوی کر دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ تین روزہ مہم کے بعد فالو اپ کے لئے دو روز مقرر تھے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :