سرہ غوڑگئی میں رکن صوبائی اسمبلی منظور احمد خان کاکڑ نے بنیادی مرکز صحت کو ایمولینس کی فراہمی اور حیوانات ہسپتال کا افتتاح کیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام سرہ غوڑگئی میں رکن صوبائی اسمبلی منظور احمد خان کاکڑ نے بنیادی مرکز صحت کو ایمولینس کی فراہمی اور حیوانات ہسپتال کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں 73افراد نے حاجی عبدالخالق ملاخیل ، حاجی دوتانی اور حاجی صدیق کی قیادت میں پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اجتماع میں معتبرین علاقہ ،عوام اور سیاسی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی منظور خان کاکڑ ،مرکزی کمیٹی کے رکن رحمت اللہ صابر ،علاقائی سیکرٹری باز پشتون اور ظہور بازئی نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ عوام کو ان کی دہلیز پر علاج ومعالجے کی سہولتیں بہم پہنچانے اور ڈاکٹر اور ہسپتال تک عوام کی رسائی آسان تر کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے تاکہ عوام کو مختلف بیماریوں سے محفوظ کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ ایک قومی سیاسی پارٹی کی حیثیت سے بلا امتیاز عوامی مسائل کو نہ صرف اجاگر کریگی بلکہ اس کے حل کیلئے دورس اقدامات کریگی ۔ کیونکہ عوام نے پشتونخوامیپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے لہذٰا اب یہ پشتونخوامیپ کے وزراء ،مشیران اور ممبران اسمبلی کی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوامی مسائل ومشکلات کے حل کیلئے دن رات انتھک محنت اور جدوجہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ پشونخوامیپ کے کارکنوں کا فریضہ ہے کہ وہ موجودہ عوامی جمہوری حکومت کی بہترین کارکردگی عوام تک پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تعلیم اور صحت کو ترجیحات میں سرفہرست رکھا اور تعلیم کیلئے بجٹ کو 3فیصد سے بڑھا کر تقریباً 25فیصد کیا گیا اور تعلیمی اداروں کی حالت زار کو بہتر بنانے ،تعلیمی اداروں کو بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اربوں روپے مختص کےئے گئے ہیں سینکڑوں تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں آچکا ہے اور سینکڑوں تعلیمی اداروں کواپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

ہزاروں طلباء کو سکالر شپ کی مد میں کروڑوں روپے کے وظائف دےئے گئے ہیں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہزاروں طلباء کو موجودہ حکومت میں لیپ ٹاپ دےئے گئے ہیں۔ اور صوبے میں مزید تعلیمی بہتری کیلئے نئے سکولوں کا جال بچھایا جارہا ہے نئی یونیورسٹیاں اور کالجز قائم کےئے جارہے ہیں تاکہ ہمارے معاشرے پر گزشتہ 65سالوں سے مسلط ناخواندگی جہالت کے خاتمے کی جانب سفر کو تیز کیا جاسکے اور معاشرے کو علم کی روشنی ،روشن فکری سے مزین کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بہترین عوام دوست اقدامات کے بدولت عوام جوق در جوق پشتونخوامیپ میں شمولیت اختیار کررہی ہے اور پارٹی کی صفیں مزید منظم ہوتی جارہی ہے جس کی محکوم پشتونخوا وطن پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :