دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی جیسے حالات میں پاکستان ترقی کر سکتا ہے نہ ہی آگے کسی قسم کی پیش رفت ہوسکتی ہے،سید نیئر حسین بخاری،

حکومت کو چاہیے کہ وہ عملی اقدامات کے ذریعے اس ناسور کو ختم کرے اور موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ پاکستانی عوام کی زندگیاں اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے،سینٹ میں گفتگو

جمعہ 19 دسمبر 2014 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) چیئرمین سید نیئر حسین بخاری نے اپنے کلمات کہا کہ دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی جیسے حالات میں پاکستان نہ ترقی کر سکتا ہے نہ آگے کسی قسم کی پیش رفت ہوسکتی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ عملی اقدامات کے ذریعے اس ناسور کو ختم کرے اور موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ پاکستانی عوام کی زندگیاں اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے اور یہ اس بات کی دلیل بھی ہے کہ پوری قوم اس واقعہ کے بعد متحد ہوگئی ہے اور پوری قوم نے اپنے اتحاد و یگانگت کے ذریعے دہشت گردوں کو ایک واضح پیغام بھی دے دیا ہے کہ اس قوم کو کسی صورت بھی مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :