امام کعبہ اور امام مسجد نبوی نے خطبہ جمعہ میں سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے خصوصی دعا ء کی،

اسکولوں پر حملے سے اسلام آباد کا تشخص متاثر ہوا۔ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، اسلام آباد میں بچوں کو قتل کرنا حرام ہے،مام کعبہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 22:14

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) امام کعبہ اور امام مسجد نبوی نے خطبہ جمعہ میں سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں پر حملے سے اسلام آباد کا تشخص متاثر ہوا۔ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کاقتل ہے اسلام آبادمیں بچوں کو قتل کرنا حرام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں جمعہ کے خطبہ کے دوران پشاور کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی امام کعبہ صالح بن محمد طالب نے اپنے خطبہ جمعہ میں کہا کہ اسکولوں پر حملے میں اسلام کا تشخص متاثر ہوا اسلام میں بچوں کا قتل حرام ہے امام کعبہ نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ معصوم بچوں پر حملے کی کسی صورت معافی نہیں جبکہ مسجد نبوی کے امام نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے انہوں نے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی۔