ملک بھر کے تمام علماء کرام جمعہ کے خطبات میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت،
حکومت کی طرف سے پھانسی پر پابندی اٹھانے کے فیصلہ کا خیرمقدم ، معصوم بچوں کا بیہمانہ قتل اسلام کے منافی ہے، قاتل کو پھانسی دینا عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے۔اسلام میں قتل کا بدلہ قتل ہے جب تک مقتول کے ورثاء معاف نہ کر دیں۔قاتلوں کو ہر وقت پھانسی دینے سے ملک میں جرائم کی شرح کم ہوگی ، ملک میں انصاف کے تقاضے بھی پورے ہو جائیں گے،علماء کرام
جمعہ 19 دسمبر 2014 22:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ملک بھر کے تمام علماء کرام نے اپنے جمعہ کے خطبات میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت کی طرف سے پھانسی پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے عین مطابق قرار دیا ہے ۔ملک بھر کی تمام مساجد میں علماء کرام نے سانحہ پشاور کو اپنے خطبات میں خصوصی ذکر کیا اور معصوم بچوں کے بیہمانہ قتل کو اسلام کے منافی قرار دیا۔
علماء کرام نے قرآن پاک اور احادیث کی روشنی میں بتایا کہ قاتل کو پھانسی دینا عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے۔اسلام میں قتل کا بدلہ قتل ہے جب تک مقتول کے ورثاء معاف نہ کر دیں۔علماء کرام نے کہا کہ قاتلوں کو ہر وقت پھانسی دینے سے ملک میں جرائم کی شرح کم ہوگی جبکہ ملک میں انصاف کے تقاضے بھی پورے ہو جائیں گے۔(جاری ہے)
علماء کرام نے اپنے خطبات میں یہ بھی کہا کہ پھانسی کی سزا معطل کرنے والے حکمرانوں کا بھی محاسبہ کیا جائے اور پابندی لگانے والوں کی نشاندہی بھی ہونی چاہیے۔
علماء کرام نے یہ بھی کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی معصوم اور نہتے بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔بچوں کا قتل عام غیر انسا نی فعل ہے ۔حکومت اس جرم کی سازش ،منصوبہ بندی اور مجرموں کو سہولت دینے والے افراد کو بھی جلد کیفرکردار تک پہنچائے تا کہ ملک میں امن کو یقینی بنایا جاسکےمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.