جی ایچ کیواورمشرف حملہ کیس کے مجرموں ڈاکٹرعثمان اورارشدکوآج پھانسی دی جائے گی ،

مجرموں کاطبی معائنہ مکمل کرلیاگیا،آخری وصیت بھی لکھ دی ،سنٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیاگیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 22:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) جی ایچ کیواورمشرف حملہ کیس کے مجرموں ڈاکٹرعثمان اورارشدکوآج پھانسی دی جائے گی ،مجرموں کاطبی معائنہ مکمل کرلیاگیا،آخری وصیت بھی لکھ دی ،سنٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سزائے موت پرپابندی ختم ہونے کے بعدفیصل آبادکی جیل میں قید2مجرموں کوپھانسی دیکرآج سزائے موت پرعملدرآمدکاآغازکیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی صبح جن 2مجرموں کوفیصل آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دی جائے گی ان میں مشرف حملہ اورجی ایچ کیوحملہ کیس کے مجرم ڈاکٹرعثمان اورارشدشامل ہیں ۔دونوں مجرموں کاجمعہ کی شب طبی معائنہ بھی کرلیاگیاہے اورانہوں نے اپنی آخری وصیت بھی لکھ دی ہے ،مجرموں کوانتہائی سیکورٹی میں سنٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیاگیاہے ،جہاں پرہفتہ کی صبح ڈاکٹراورمجسٹریٹ کی موجودگی میں پھانسی دی جائے گی

متعلقہ عنوان :