جہانیاں، تھانہ میں دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے اے ایس آئی دم توڑ گیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:20

جہانیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) تھانہ میں دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے اے ایس آئی دم توڑ گیا۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے تھانہ ٹھٹھہ صادق آبادکا اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارشاد مرالی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اسے اچانک دل کا دورہ پڑا اسے طبی امداد کیلئے کارڈیالوجی سنٹر ملتان لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا مرحوم اے ایس آئی ارشاد مرالی نے تھانہ جہانیاں سمیت ضلع خانیوال کے مختلف تھانوں میں خدمات سرانجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم کی وفات پر آر پی او ملتان امجد جاوید سلیمی، ڈی پی او خانیوال رانا ایاز سلیم ،ایس پی انویسٹی گیشن نعیم الحسن بابر ،ڈی ایس پی جہانیاں محمد انور چشتی اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :