ہفتہ بہبود آباد ی ‘فلاحی مرکز قادی ونڈ میں صحت مند بچوں کے مقابلے کا اہتمام

ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:29

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) محکمہ بہبود آبادی ضلع قصور کے زیر اہتمام ہفتہ بہبود آباد ی کے سلسلہ میں فلاحی مرکز قادی ونڈ میں گزشتہ روز صحت مند بچوں کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر قصور میاں محمد امجد فاروق اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مسز سمیرا دلاور نے اول ، دوئم اور سوئم آنیوالے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

اس موقع پر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے خواتین کو ماں اور بچے کی صحت کے بارے میں بتایا ۔ تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر قصور مسز سعدیہ صدیق نے بتایا کہ فلاحی مرکز میں مناسب وقفہ کیلئے مختلف طریقے کی ادویات اور مشورے فراہم کئے جاتے ہیں اور زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے بھی عام ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

علاویں ازیں فیملی پلاننگ ویک کے سلسلہ میں یونین کونسل دفتو میں سوشل موبلائزر محمد اکرم کے زیر صدارت ایک گروپ میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

انہیں چھوٹے خاندان ماں و بچہ کی صحت کے متعلق آگاہی دی گئی ۔ بچوں کے درمیان وقفہ کیلئے انہیں محکمہ بہبود آبادی کے مختلف فلاحی مراکز کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :