ایبولا کا شکار عالمی امن اہلکار کا نیدرلینڈز میں علاج ہوگیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 19:44

دی ہیگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) ایبولا وائرس سے متاثرہ نائیجیریا کا ایک عالمی امن اہلکار ،جو علاج کے لئے نیدر لینڈ پہنچایا گیا تھا ، اس کا علاج ہو چکا ہے ، یہ بات ہالینڈکے حکام نے گزشتہ روز کہی ۔ہالینڈ کے پبلک ہیلتھ انسٹیٹوٹ آر آئی وی ایم نے ایک بیان میں کہا کہ نائیجیرین مریض ، جسے چھ دسمبر کو داخل کرایا گیا تھا، کا ایبولا وائرس کا علاج کیا جاچکا ہے ۔

(جاری ہے)

فوجی اہلکار لائیبریا میں خونی مرض کے خلاف برسرپیکار امن فورس کے ساتھ کام کرتے ہوئے متاثر ہوا تھا ، اسے عالمی ادارہ صحت کی درخواست پر ایک خصوصی طیارے کے ذریعے نیدر لینڈ پہنچایا گیا تھا اور اس کا وسطی شہر اوٹریچٹ میں یونیورسٹی ہسپتال میں علاج کیا گیا ۔آر آئی وی ایم کا کہنا ہے کہ وہ نیدر لینڈز میں علاج کئے جانیوالا ایبولا کا پہلا مریض تھا اور وطن واپسی تک ایک فوجی ہسپتال میں رہے گا۔ایبولا کی وجہ سے 6900سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، ان تمام کی تعداد تقریباً مغربی افریقہ میں ہے۔لائیبریا ہلاکتوں کے حوالے سے 3290 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے لیکن رواں ماہ کے اوائل میں سیرالیون متاثرہ مریضوں کے حوالے سے پہلے نمبر پر آگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :