کراچی کی گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع ،

دو لاکھ 13 ہزار 710بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،کمشنر کراچی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) کراچی کی گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو مہم دوبارہ ہفتہ کو شروع ہو گئی ہے۔ مہم پانچ روز جاری رہے گی۔ دو لاکھ 13 ہزار 710بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ایک اجلا س میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے نما ئندے ، ای ڈی او صحت ظفر اعجازایس ایس پی اعجاز ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلا س کو بتا یا گیا کہ انسداد پولیو مہم میں سیکورٹی کے خصو صی انتظامات کئے گئے ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔اجلاس میں بتا یا گیاکہ گذشتہ مہم کے دوران پو لیو پلانے سے انکار کر نے والوں کی تعداد میں حو صلہ افزا انداز میں مزید کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

گھر بند ہو نے کے باعث جو بچے عدم دتیاب تھے ان میں بھی کمی آئی ہے ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں مشکلات کے باوجود پولیو پلانے کا کام ماضی سے بہت بہتر رہاہے۔ جن علاقوں میں والدین کی وجہ سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ممکن نہیں تھا وہا ں بھی بیشتر علاقوں میں علما کرام، مذہبی رہنماؤں ، علاقہ کے معزز افراد اور سماجی کارکنوں کے تعاون کی وجہ سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ بچوں کی زندگیوں کومحفو ظ بنانے کے لئے پولیو کے مکمل خاتمہ کی کو ششیں جاری رہیں گی۔انھوں نے ٹا ؤن میونسپل افسران سے کہا کہ وہ قو می جذبہ سے کام کریں اور بچوں کے مستقبل کی خاطر انھیں پولیو سے بچانے کے لئے اپنا کر دار ذمہ داری سے ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :