نصیرآباد میں خون جما دینے والی سردی ،شدید دھند پڑنے سے بجلی گیس کا طویل بریک ڈاؤن، لوگ موسمی بیماریوں میں مبتلا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 22:43

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) نصیرآباد میں خون جما دینے والی سردی کا آغاز،شدید دھند پڑنے سے بجلی گیس کا طویل بریک ڈاؤن، سخت سردی میں بچے بوڑھے عورتیں تھتھڑتے رہے مٹکوں اور تالابوں میں کھڑا پانی جم گیا درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا علاقہ میں موسمی بیماریوں نزلہ زکام کھانسی بخار میں متعدد افراد مبتلا ہوگئے کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہوگئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کی وجہ سے نصیرآبادکے شہروں ڈیرہ مراد جمالی چھتر تحصیل تمبو بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے سرد ہواؤں کے چلنے سے خون جما دینے والی سردی نے بچے بوڑھے عورتوں کو گھروں میں محصور کردیا جبکہ مٹکوں اور تالابوں میں کھڑا پانی بھی جم گیا درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے شدید دھند پڑنے سے بجلی گیس کے طویل بریک ڈاؤن سے سخت سردی میں بچے بوڑھے عورتیں تھتھڑتے رہے جس سے علاقہ میں وسیع پیمانے پر موسمی بیماریوں نزلہ زکام کھانسی بخا ر کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے متعدد افراد مبتلا ہوگئے ہیں اورکاروبار زندگی بی بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریڑی کامریڈ تاج بلوچ نصیرآباد سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کوارڈنیئٹر میر عبدالسلام بلوچ جنرل سیکریڑی امان الله بلیدی پیرا میڈیکل فیڈریشن نصیرآباد کے جنرل سیکریڑی کامریڈ نزیر احمد مستوئی ایپکا نصیرآباد کے جنرل سیکریڑی حسین بخش جونیجو اور جمہوری وطن پارٹی نصیرآباد کے صدر قربان علی منگی نے کہاکہ سخت سردی میں نصیرآباد کے شہروں ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پریشر میں کمی عوام دشمن پالیسی کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ شرقی ڈیرہ مراد جمالی ایک لاکھ کی آبادی تین ماہ سے گیس کی سہولیات محروم ہے گیس حکام فوری نوٹس لیں بصورت دیگر بچے بزرگ افراد موت کے منہ میں چلے جائیں گے خواتین دمہ وسانس کے مرض میں مبتلا ہو جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :